سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ذی الحجہ کے دس دنوں سے زیادہ فضیلت والا کوئی دن نہیں کہ جس میں عمل اس سے زیادہ فضیلت رکھتا ہو۔“ صحابہ نے کہا: جہاد فی سبیل اللہ بھی نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہاد فی سبیل اللہ بھی نہیں۔ مگر (وہ جہاد جس میں مجاہد کا) گھوڑا ذبح ہو جائے اور خون بہا دیا جائے۔“
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 969، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2865، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 324، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2438، والترمذي فى «جامعه» برقم: 757، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1814، 1815، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1727، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8480، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1993، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11116، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6696، 8354، والطبراني فى «الصغير» برقم: 889، 1147»