كِتَابُ الشَّفَاعَةِ شفاعت کا بیان روزِ قیامت پل صراط کی ہولناکی اور اللہ تعالیٰ کی رحمت کا بیان
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگ قیامت کے دن اٹھائے جائیں گے تو وہ پُل صراط کے دونوں کناروں سے اس طرح نیچے گریں گے جس طرح پتنگے آگ پر گرتے ہیں، پھر اللہ تعالیٰ اپنی مہربانی سے جس کو چاہے گا نجات دے دے گا، پھر فرشتوں، نبیوں اور شہداء کو اجازت دی جائے گی تو وہ سفارش کریں گے تو ان کی سفارش قبول کی جائے گی، اور اللہ تعالیٰ جہنم سے اس شخص کو بھی نکال دیں گے جس کے دل میں ذرہ بھر بھی ایمان ہو گا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 3053، 4644، والطبراني فى «الصغير» برقم: 666
وقال الدارقطني في " غرائب مالك ": محمد بن مخلد أبو أسلم، متروك الحديث، لسان الميزان: (7 / 496)» حكم: إسناده ضعيف
|