كِتَابُ التَّوْبَةِ وَ الْإِسْتِغْفَارِ توبہ و استغفار کا بیان گناہوں پر نادم ہونے والے اور گناہوں پر خوش ہونے والے کا بیان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گناہ پر نادم ہونے والا توبہ کے انتظار میں ہوتا ہے اور گناہوں پر خوش ہونے والا اللہ کے غصے کا انتظار کرتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، انفرد به المصنف من هذا الطريق، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 520
قال الهيثمي: وفيه مطرف بن مازن وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 199)» حكم: إسناده ضعيف
|