كِتَابُ الْحُدُوْدِ حدود کا بیان لوگوں پر ظلم کرنے کی حرمت اور وعید کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنے بھائی پر کوئی ظلم کیا تو وہ اس سے آج کے دن ہی، اس کی نیکیاں لی جانے سے پہلے، معاف کروا لے کہ وہاں درہم ہوں گے نہ دینار، اور اگر اس کے نیک اعمال ہوں گے تو اس کے ظلم کے برابر اس سے لیے جائیں گے، اور اگر اس کے اعمال نیک نہ ہوئے تو اس حقدار کی برائیاں اس پر ڈالی جائیں گی۔“
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2449، 6534، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7361، 7362، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2419، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6609، وأحمد فى «مسنده» برقم: 9746، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1683، والطبراني فى «الصغير» برقم: 348، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 187، 188، 189»
حكم: صحيح
|