كِتَابُ الْأَطْعِمَة وَ الْأَشْرِبَة کھانے پینے کا بیان حلال و حرام چیزوں میں مشتبہ چیزوں سے گریز کرنے کا بیان
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حلال بھی واضح ہے اور حرام بھی واضح ہے، لہٰذا آپ شک والی چیز کو چھوڑ کر وہ کام کریں جس میں شک نہ ہو۔“
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 32، 284
قال الهيثمي: وإسناد الصغير حسن، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 73)» حكم: إسناده حسن
|