كِتَابُ اللَّقْطَة گری ہوئی چیز کا بیان لقطہ (گری ہوئی چیز) کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے لقطہ (گری ہوئی چیز) کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لقطہ حلال نہیں ہے، جو اس کو اٹھائے وہ اس کی پہچان کروائے۔ اگر اس کا مالک آجائے تو اس کو آگاہ کرے، اگر نہ آئے تو اسے صدقہ کر دے، تو جب وہ آئے تو اس کو اجر اور اس کی چیز میں اختیار دے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 4389، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2208، والطبراني فى «الصغير» برقم: 72
قال الھیثمی: فيه يوسف بن خالد السمتي وهو كذاب، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 168)» حكم: إسناده ضعيف
|