من كتاب العيدين عیدین کے مسائل 220. باب الْقِرَاءَةِ في الْعِيدَيْنِ: نماز عیدین میں قرأت کا بیان
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عیدین اور جمعہ کی نماز میں «سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى» اور «هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ» پڑھتے تھے، اور جب کبھی عید و جمعہ ایک ساتھ ہو جاتے تو بھی انہیں دونوں سورتوں کو پڑھتے تھے۔ (یعنی «سورة الأعلى و الغاشية» کو)۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1648]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 878/63]، یہ حدیث (1607) میں گذر چکی ہے۔ وضاحت:
(تشریح حدیث 1645) اس صحیح حدیث سے نمازِ جمعہ و عیدین میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورة الاعلی اور دوسری رکعت میں سورة الغاشیہ پڑھنا ثابت ہوا جو سنّتِ رسول ہے، دوسری سورتیں اور آیات بھی پڑھی جا سکتی ہیں لیکن افضل یہ ہی سورتیں ہیں۔ نیز یہ کہنا کہ کسی نماز کے لئے کوئی سورت خاص کرنا سہی نہیں ہے، یہ بات درست نہیں۔ «(مَا آتَاكُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْهُ)» ۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|