كِتَابُ كتاب 636. بَابٌ: شَرُّ النَّاسِ مَنْ يُتَّقَى شَرُّهُ لوگوں میں برا آدمی وہ ہے جس کے شر سے بچا جائے
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہونے کی اجازت مانگی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اجازت دے دو، یہ اپنے قبیلے کا برا آدمی ہے۔“ چنانچہ جب وہ اندر آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ساتھ نرمی کے ساتھ گفتگو فرمائی۔ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ نے اس آدمی کے بارے میں جو فرمایا سو فرمایا: پھر آپ نے اس سے نرمی کے ساتھ گفتگو فرمائی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نے فرمایا: ”اے عائشہ! لوگوں میں سے بدترین وہ آدمی ہے جسے لوگ اس کی بدکلامی اور بدزبانی سے بچنے کے لیے چھوڑ دیں۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب، باب لم يكن النبى صلى الله عليه وسلم فاحشًا: 6054 و مسلم: 2591 و أبوداؤد: 4791 و الترمذي: 1996»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|