كِتَابُ كتاب 633. بَابُ فُضُولِ الْكَلامِ فضول باتیں کرنا
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: فضول باتیں کرنے میں کوئی خیر نہیں۔
تخریج الحدیث: «ضعيف الإسناد موقوفًا: أخرجه ابن أبى شيبة: 34710»
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد موقوفًا
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کے برے اور شریر لوگ وہ ہیں جو بہت زیادہ بولنے والے، باچھیں پھاڑ کر گفتگو کرنے والے، اور منہ بھر بھر کر بولنے والے ہیں۔ اور میری امت کے بہترین لوگ وہ ہیں جو اخلاق کے اعتبار سے بہت اچھے ہیں۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أحمد: 8822 و البيهقي فى الآداب: 519 - أنظر الصحيحة: 751، 791، 1891»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|