كِتَابُ رَحْمَةِ كتاب رحمة 178. بَابُ الطَّيْرِ فِي الْقَفَصِ پرندوں کو ڈربے وغیرہ میں رکھنے کا حکم
حضرت ہشام بن عروہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما مکہ کے حاکم تھے جبکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ پرندوں کو ڈربوں میں رکھتے تھے۔
تخریج الحدیث: «ضعيف: أخرجه الفاكهي فى أخبار مكة: 364/3 و البيهقي فى السنن: 333/5 و ابن أبى خيثمة فى تاريخه: 209/1»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم (سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے گھر) داخل ہوئے تو سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے ایک بیٹے کو (پریشان) دیکھا جسے ابوعمیر کہا جاتا ہے۔ ان کی ایک چڑیا تھی جس کے ساتھ وہ کھیلا کرتے تھے۔ (وہ مر گئی) تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوعمیر! تیری چڑیا کا کیا بنا؟ یا وہ کہاں گئی؟“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب، باب الكنية للصبي..............: 6129، 6203 و مسلم: 2150 و أبوداؤد: 4969 و الترمذي: 333 و ابن ماجه: 3720»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|