كِتَابُ الْمَشُورَةِ كتاب المشورة 130. بَابُ إِثْمِ مَنْ أَشَارَ عَلَى أَخِيهِ بِغَيْرِ رُشْدٍ اپنے بھائی کو غلط مشورہ دینے کا گناه
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے میری طرف کوئی بات منسوب کی جو میں نے نہیں کہی وہ اپنا ٹھکانا آگ میں بنا لے“، ”اور جس سے اس کے کسی مسلمان بھائی نے مشورہ طلب کیا اور اس نے اسے غلط مشورہ دیا تو اس نے مشورہ لینے والے کی خیانت کی“، ”اور جس نے بغیر دلیل کے غلط فتویٰ دیا (اور فتویٰ لینے والے نے اس پر عمل کر لیا) تو اس کا گناہ اسی پر ہوگا جس نے فتویٰ دیا۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: الحديث الأول فى ابن ماجه، المقدمة، باب التغليظ فى تعمد الكذب على رسول الله صلى الله عليه وسلم: 34 و الثالث فى ابن ماجة، المقدمة: 53 و أحمد: 8266 و اسحاق بن راهويه فى مسنده: 340/1 و الحاكم: 126/1 و رواه أبوداؤد مختصرًا: 3657»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|