كِتَابُ الْمَشُورَةِ كتاب المشورة 129. بَابُ الْمَشُورَةِ مشورہ کرنے کا بیان
حضرت عمرو بن دینار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے قرآن مجید کی آیت: «﴿وَشَاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ﴾» کو «وَشَاوِرْهُمْ فِي بَعْضِ الْأَمْرِ» پڑھا ہے۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه سعيد بن منصور فى سننه فى كتاب التفسير: 535 و ابن أبى حاتم فى تفسيره: 802/3 و ابن أبى داؤد فى المصاحف: 192/1»
قال الشيخ الألباني: صحيح
امام حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ جب کوئی قوم کسی معاملے میں مشورہ کرتی ہے تو ان کی راہنمائی ضرور افضل معاملے کی طرف کی جاتی ہے، پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور ان کے باہمی معاملات مشورے سے طے پاتے ہیں۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه ابن وهب فى الجامع: 285»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|