كتاب الوصايا وصیت کے احکام و مسائل مرنے والے کی طرف سے صدقہ کرنے کا ثواب مرنے والے کو ملتا ہے
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: اس کی والدہ وفات پا گئی ہیں، اگر میں ان کی طرف سے صدقہ کروں تو کیا انہیں فائدہ دے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے عرض کیا: میرا کھجوروں کا باغ ہے، میں آپ کو گواہ بناتا ہوں کہ میں نے اسے ان کی طرف سے صدقہ کر دیا۔ روح فرماتے ہیں: «مخرفة» کا معنی کھجوروں کا باغ ہے۔
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الوصايا، باب اذا وقف ارضا الخ، رقم: 2770. مسلم، كتاب الوصية، باب وصول ثواب الصدقات الي الميت، رقم: 1004. سنن ابوداود، رقم: 2882. سنن ترمذي، رقم: 669. سنن نسائي، رقم: 3655. سنن ابن ماجه، رقم: 2717.»
|