كتاب الصيد و الذبائح شکار اور ذبح کرنے کے احکام و مسائل جنگل کی سکونت، شکار اور بادشاہوں کی قربت کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص جنگل میں سکونت اختیار کر لے گا تو وہ سخت مزاج بن جائے گا، جو شکار کے پیچھے لگا رہے گا تو وہ غلفت کا شکار ہو جائے گا، جو بادشاہوں کے دروازوں پر آئے گا تو وہ فتنوں میں مبتلا ہو جائے گا، اور جو شخص جتنا کسی بادشاہ کے قریب ہو جاتا ہے اتنا ہی وہ اللہ سے دور ہوتا جاتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، باب فى اتباع الصيد، رقم: 2860. قال الشيخ الالباني: ضعيف. مسند احمد: 440/2.»
یعلی بن عبید سے اسی سند سے روایت مروی ہے، اس میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے بادشاہوں کے دروازوں کو لازم پکڑ لیا۔“
تخریج الحدیث: «انظر ما قبله»
|