كتاب الهبة و فضلها ہبہ اور اس کی فضیلت کا بیان ہدیہ و تحفہ دے کر واپس لینا جائز نہیں
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عطیہ دے کر واپس لینے والا اس کتے کے مثل ہے جو کھاتا رہتا ہے حتیٰ کہ جب وہ سیر ہو جاتا ہے، تو قے کر دیتا ہے اور پھر اس قے کو کھانے لگتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الهبة، باب لا يحل لاحدان يرجع فى هبته وصدقته، رقم: 2623. مسلم، كتاب الهبات، باب تحريم الرجوع فى الصدقة الهبة الخ، رقم: 1622. سنن ابوداود، رقم: 3539. سنن ابن ماجه، رقم: 2386. مسند احمد: 175/2.»
|