كتاب الجنائز جنازے کے احکام و مسائل عورتوں کو تدفین میں شرکت کی ممانعت
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا، ہمیں جنازوں کی پیروی کرنے سے منع کیا گیا، لیکن ہمیں سختی سے منع نہیں کیا گیا۔
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الجنائز، باب اتباع الجنائز. مسلم، كتاب الجنائز، باب نهي النساء عن اتباع الجنائز، رقم: 938. سنن ابوداود، رقم: 3167. سنن ابن ماجه، رقم: 1577. مسند احمد: 408/6.»
ہشام نے اس اسناد سے اسی سابقہ حدیث کی مثل روایت کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «السابق»
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ہم (خواتین) کو جنازوں کی پیروی کرنے سے منع کیا گیا، لیکن یہ تاکیدی ممانعت نہیں تھی۔
تخریج الحدیث: «السابق»
|