ذکر کے بیان میں جو آدمی روزانہ سو دفعہ ((لا الٰہ الا اللہ وحدہ ....)) کہتا ہے اس کے بارے میں۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص ایک دن میں سو بار یہ کلمات کہے کہ ”((لا الٰہ الا اللہ وحدہ ....)) آخر تک“ تو اس کو اتنا ثواب ہو گا جیسے دس غلام آزاد کئے، اس کی سو نیکیاں لکھی جائیں گی، اس کی سو برائیاں مٹائی جائیں گی، سارا دن شام تک شیطان سے بچا رہے گا اور (قیامت کے دن) اس سے بہتر عمل کوئی شخص نہ لائے گا مگر جو اس سے زیادہ عمل کرے (یعنی یہی تسبیح سو سے زیادہ بار پڑھے اور اعمال خیر زیادہ کرے)۔ اور جو شخص ((”سبحان اللہ وبحمدہ“)) دن میں سو بار کہے تو اس کے گناہ بخش دئیے جائیں گے اگرچہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔
|