قربانی کے مسائل دو مینڈھوں کی قربانی جو سفید و سیاہ سینگوں والے ہوں، اپنے ہاتھ سے ذبح کرنا اور ((بسم اللہ اور اللہ اکبر)) کہنا۔
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مینڈھوں کی قربانی کی جو سفید اور سیاہ، سینگ دار تھے۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے دست مبارک سے ذبح کرتے ہوئے دیکھا اور یہ کہ (ذبح کے وقت) آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا پاؤں ان کی گردن پر رکھے ہوئے تھے۔ اور یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ذبح کے وقت) بسم اللہ اللہ اکبر کہا۔
|