قربانی کے مسائل جذع کی قربانی۔
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں قربانی کی بکریاں بانٹیں تو میرے حصہ میں ایک جذعہ (ایک برس کا بچہ) آیا۔ تو میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! میرے حصہ میں ایک جذعہ آیا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تو اسی کی قربانی کر۔
|