نماز کے مسائل غروب آفتاب کے بعد نماز مغرب سے پہلے دو رکعت پڑھنا۔
مختار بن فلفل کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے عصر کے بعد نفل پڑھنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ عصر کے بعد نماز پڑھنے والوں کے ہاتھوں پر مارتے تھے اور ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں غروب آفتاب کے بعد نماز مغرب سے پہلے دو رکعت پڑھتے تھے۔ میں نے ان سے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی یہ دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا کہ ہم کو پڑھتے ہوئے دیکھا کرتے تھے اور نہ اس کا حکم کرتے (یعنی بطریق وجوب کے)، اور نہ اس سے منع فرماتے تھے۔
|