توحید کی (اتباع) کے بیان میں तौहीद यानि अल्लाह को एक मानने के बारे में (اولاد آدم کے) اعمال اور اقوال (قیامت کے دن) تولے جائیں گے۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو کلمے، جو اللہ کو پیارے ہیں، زبان پر ہلکے ہیں، میزان میں (از روئے ثواب) بھاری ہیں (وہ یہ ہیں) ((سبحان اللہ وبحمدہ، سبحان اللہ العظیم)) ”میں اللہ تعالیٰ کی (تمام عیوب و نقائص سے) پاکی بیان کرتا ہوں اور اس کی تعریف و تحمید کرتا ہوں۔ بیشک وہ باعظمت اللہ (تمام عیوب و نقائص سے) پاک ہے۔“
|