سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو کلمے، جو اللہ کو پیارے ہیں، زبان پر ہلکے ہیں، میزان میں (از روئے ثواب) بھاری ہیں (وہ یہ ہیں)((سبحان اللہ وبحمدہ، سبحان اللہ العظیم))”میں اللہ تعالیٰ کی (تمام عیوب و نقائص سے) پاکی بیان کرتا ہوں اور اس کی تعریف و تحمید کرتا ہوں۔ بیشک وہ باعظمت اللہ (تمام عیوب و نقائص سے) پاک ہے۔“