اجازت لینے کا بیان अनुमति चाहने के बारे में سوتے وقت گھر میں آگ (مثلا چراغ، لالٹین، گیس لیمپ وغیرہ) جلتا ہوا نہیں چھوڑنا چاہیے۔
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مدینہ میں رات کو ایک گھر جل گیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ خبر دی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ آگ تمہاری دشمن ہے لہٰذا جب تم سونے لگو تو (آگ و چراغ وغیرہ) بجھا دیا کرو۔“
|