Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
اجازت لینے کا بیان
سوتے وقت گھر میں آگ (مثلا چراغ، لالٹین، گیس لیمپ وغیرہ) جلتا ہوا نہیں چھوڑنا چاہیے۔
حدیث نمبر: 2067
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مدینہ میں رات کو ایک گھر جل گیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ خبر دی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ آگ تمہاری دشمن ہے لہٰذا جب تم سونے لگو تو (آگ و چراغ وغیرہ) بجھا دیا کرو۔