مشروبات کا بیان पीने की चीज़ों के बारे में دودھ میں پانی ملا کر پینے (کا بیان)۔
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک انصاری کے پاس گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک ساتھی (ابوبکر رضی اللہ عنہ) بھی تھے پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا: ”اگر رات کا پانی (باسی) تمہاری مشک میں ہو تو (برتن سے) پلاؤ ورنہ ہم (یہیں) اوکھ سے منہ لگا کر پی لیں گے۔“ (راوی) کہتے ہیں کہ یہ شخص اپنے باغ کو پانی دے رہا تھا (اس لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا)۔ اس شخص نے عرض کی کہ آپ جھونپڑی میں تشریف لے چلیے میرے پاس رات کا پانی (باسی) ہے (میں لاتا ہوں چنانچہ) وہ دونوں کو وہاں لے گیا اور ایک پیالہ میں پانی اور (کچھ) دودھ اپنی بکری کا اس میں دوھ کر لایا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پی لیا پھر جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آئے تھے انھوں نے بھی پیا۔
|