مشروبات کا بیان पीने की चीज़ों के बारे में ((باب))
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے دنیا میں شراب پی لی پھر توبہ نہ کی تو اس کو آخرت میں شراب (طہور، یعنی جنت کی پاکیزہ شراب) سے محروم کر دیا جائے گا۔“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زانی (عین) زنا کرتے وقت مومن نہیں رہتا اور شراب پینے والا (بھی عین) پینے کے وقت مومن نہیں رہتا اور چور (بھی عین) چوری کرتے وقت مومن نہیں رہتا۔“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے دوسری ایک روایت میں منقول ہے: ”اسی طرح جب کوئی لوٹنے والا ایک بڑا ڈاکہ ڈالتا ہے کہ لوگ اس کی طرف نظریں اٹھا کر دیکھتے ہیں تو اس وقت (یعنی لوٹتے وقت) وہ بھی مومن نہیں رہتا۔“
|