طلاق کے بیان میں तलाक़ के बारे में اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ”اے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم)! جب تم عورتوں کو طلاق دو تو (ایسے وقت) طلاق دے دو کہ ان کی عدت کا وقت (آنے والا) ہو اور عدت شمار کرو“ (سورۃ الطلاق: 1)۔
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں اپنی بیوی کو طلاق دے دی جبکہ وہ حائضہ تھی۔ (میرے والد) سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے حکم کرو کہ اس سے رجوع کر لے پھر اسے پاک ہونے تک روکے رہے پھر جب اسے ایام حیض آئیں اور پاک ہو جائے اس وقت چاہے اسے روکے اور چاہے تو اس سے ہمبستری سے پہلے طلاق دیدے، یہ ہے وقت عدت جس کے متعلق اللہ نے فرمایا ہے: ”عورتوں کو اس وقت طلاق دی جائے۔“
|