مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
وصیتوں کا بیان
वसीयत के बारे में
اللہ عزوجل کا (سورۃ نساء میں) فرمانا ”جو لوگ ظلم کر کے یتیموں کا مال کھاتے ہیں، وہ اپنے پیٹوں میں آگ بھرتے ہیں اور عنقریب وہ دوزخ میں جائیں گے“۔
حدیث نمبر: 1200
Save to word مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سات تباہ کرنے والے گناہوں سے بچے رہو۔ لوگوں نے پوچھا کہ یا رسول اللہ! وہ کون سے گناہ ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (1) اللہ کے ساتھ شرک کرنا (2) اور جادو کرنا (3) اور اس جان کا ناحق مارنا جس کو اللہ نے حرام کیا ہے (4) سود کھانا (5) یتیم کا مال کھانا (6) جنگ سے بھاگنا (7) پاکدامنہ، بےخبر مومن عورتوں پر زنا کی تہمت لگانا۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.