سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سات تباہ کرنے والے گناہوں سے بچے رہو۔“ لوگوں نے پوچھا کہ یا رسول اللہ! وہ کون سے گناہ ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(1) اللہ کے ساتھ شرک کرنا (2) اور جادو کرنا (3) اور اس جان کا ناحق مارنا جس کو اللہ نے حرام کیا ہے (4) سود کھانا (5) یتیم کا مال کھانا (6) جنگ سے بھاگنا (7) پاکدامنہ، بےخبر مومن عورتوں پر زنا کی تہمت لگانا۔“