مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
شراکت کا بیان
साझेदारी के बारे में
غلہ وغیرہ میں شرکت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1136
Save to word مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن ہشام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھیں ان کی والدہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئی تھیں اور انھوں نے کہا تھا کہ یا رسول اللہ! اس سے بیعت لے لیجئیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ چھوٹے ہیں۔ (ان سے ابھی بیعت لینا بےسود ہے) پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سر پر ہاتھ پھیرا اور ان کے لیے دعا کی۔ یہی (عبداللہ بن ہشام رضی اللہ عنہ) بازار جاتے اور غلہ خریدتے تھے۔ پھر کبھی سیدنا ابن عمر اور ابن زبیر رضی اللہ عنہما ان سے ملتے تو کہتے کہ ہمیں بھی شریک کر لو کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہارے لیے برکت کی دعا کی ہے پس وہ ان کو شریک کر لیتے تھے تو اکثر اوقات پورا پورا اونٹ (غلے کے ساتھ بطور نفع کے) حصے میں آ جاتا تھا اور وہ اس کو اپنے گھر روانہ کر دیتے تھے۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.