بیع سلم کے بیان میں “ सलम बिक्री ” यानि पेशगी भुगतान के बारे में اس شخص سے سلم کرنا جس کے پاس اصل مال نہ ہو۔ “ एक ऐसे व्यक्ति से सलम करना जिसके पास वास्तविक धन नहीं है ”
سیدنا ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد اور ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور میں گیہوں، جوار، انگور اور کھجور میں سلم کیا کرتے تھے۔“
سیدنا ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم شام کے کسانوں سے گیہوں اور جو اور زیتون میں ایک معین پیمانہ کے حساب سے ایک معین مدت کے لیے سلم کیا کرتے تھے۔ پوچھا گیا کہ جس کے پاس اصل مال موجود ہوتا تھا اس سے (معاملہ) کرتے تھے تو سیدنا ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ ہم ان سے یہ نہیں پوچھتے تھے (کہ تمہارے پاس اصل جنس ہے یا نہیں)۔
|