حج و عمرہ سے روکے جانا हज और उमरा से रोके जाना اللہ تعالیٰ نے ”صدقہ“ کرنے کا جو حکم دیا ہے اس سے مراد چھ مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے۔ “ अल्लाह ताला ने “ सदक़ा ” करने का जो हुक्म दिया है इस से मुराद छह ग़रीबों को खाना खिलाना है ”
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ حدیبیہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس کھڑے ہوئے تھے اور میرے سر سے جوئیں گر رہی تھیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہاری جوئیں تمہیں تکلیف دیتی ہیں؟“ میں نے عرض کی جی ہاں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنا سر منڈوا لو۔“ (کعب رضی اللہ عنہ) کہتے ہیں کہ میرے ہی حق میں یہ آیت نازل ہوئی: ”جو کوئی تم میں سے بیمار ہو یا اس کے سر میں کوئی تکلیف ہو اور وہ اپنا سر منڈوا لے تو ....“ (البقرہ: 196) تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم تین روزے رکھ لو یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلا دو یا جو قربانی میسر ہو وہ کر دینا۔“
|