مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر

مختصر صحيح بخاري
حج و عمرہ سے روکے جانا
हज और उमरा से रोके जाना
4. اللہ تعالیٰ نے ”صدقہ“ کرنے کا جو حکم دیا ہے اس سے مراد چھ مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے۔
“ अल्लाह ताला ने “ सदक़ा ” करने का जो हुक्म दिया है इस से मुराद छह ग़रीबों को खाना खिलाना है ”
حدیث نمبر: 882
Save to word مکررات اعراب
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ حدیبیہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس کھڑے ہوئے تھے اور میرے سر سے جوئیں گر رہی تھیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تمہاری جوئیں تمہیں تکلیف دیتی ہیں؟ میں نے عرض کی جی ہاں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنا سر منڈوا لو۔ (کعب رضی اللہ عنہ) کہتے ہیں کہ میرے ہی حق میں یہ آیت نازل ہوئی: جو کوئی تم میں سے بیمار ہو یا اس کے سر میں کوئی تکلیف ہو اور وہ اپنا سر منڈوا لے تو .... (البقرہ: 196) تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم تین روزے رکھ لو یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلا دو یا جو قربانی میسر ہو وہ کر دینا۔


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.