حیض کا بیان हेज़ ( माहवारी ) के बारे में عورت کا اپنے بدن کو ملنا جب کہ وہ حیض سے پاک ہو جائے۔ “ माहवारी से छुटकारे के बाद महिला का अपने शरीर को मलना ”
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے (روایت ہے کہ) ایک عورت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے غسل حیض کی بابت پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حکم دیا: ”اس طرح غسل کر لے۔“ فرمایا: ”ایک کستوری لگا ہوا روئی کا ٹکڑا لے اور اس سے طہارت حاصل کر لے۔“ اس نے عرض کی اس سے کس طرح طہارت حاصل کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سبحان اللہ! .... طہارت حاصل کر لے۔“ (ام المؤمنین کہتی ہیں) تو میں نے اس عورت کو اپنی طرف کھینچ لیا اور کہا کہ ”اسے خون کے مقام (شرمگاہ) پر لگا لے۔“
|