حیض کا بیان हेज़ ( माहवारी ) के बारे में عورت کا اپنے غسل حیض کے وقت خوشبو لگانا (درست ہے)۔ “ माहवारी के बाद ग़ुस्ल करते समय ख़ुश्बू लगाना ठीक है ”
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں) ہمیں کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ کی ممانعت کی جاتی تھی مگر شوہر پرچار مہینہ دس دن تک سوگ کا حکم تھا اور ایسی حالت میں نہ ہم سرمہ لگاتیں نہ خوشبو لگاتیں اور نہ رنگیں کپڑا سوا عصب (جس کپڑے کا سوت بناوٹ سے پہلے رنگا گیا ہو) کے پہنتیں اور ہمیں طہارت کے بعد، جب کوئی ہم میں سے حائضہ ہو، تھوڑی کست اظفار (خوشبو) کی اجازت دیدی گئی تھی اور ہمیں جنازوں کے ہمراہ جانے کی ممانعت کر دی گئی تھی۔
|