المنوعات متفرق احادیث विभिन्न हदीसें نیک غلام کی فضیلت “ अच्छे और नेक ग़ुलाम की फ़ज़ीलत ”
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب غلام اپنے آقا کے لیے مخلص بن جاتا ہے اور اچھے انداز میں اپنے رب کی عبادت کرتا ہے تو اسے دو اجر ملتے ہیں۔“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نیک غلام کے دو اجر ہیں۔“ (پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا) اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں ابو ہریرہ کی جان ہے! اگر اللہ کی راہ میں جہاد، حج اور ماں کے ساتھ نیکی کرنے (جیسے مسائل نہ ہوتے) تو میں پسند کرتا کہ میں غلام کی موت مرتا۔
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب غلام اپنے آقا سے خیر خواہی کرے اور اﷲ تعالیٰ کی عبادت اچھے انداز میں انجام دے تو اس کے لیے دوہرا اجر ہے۔“
|