المنوعات متفرق احادیث विभिन्न हदीसें صاحب اسلام کی اہمیت، اللہ تعالیٰ کا ہم نوا اسی کا ہی رہے گا، پردہ پوشی کی فضیلت “ मुस्लिम की अहमियत , अल्लाह तआल साथ छोड़ने वाला नहीं और किसी की बुराइयों को छिपाने की फ़ज़ीलत ”
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تین چیزوں پر قسم اٹھاتا ہوں: (۱) اللہ تعالیٰ صاحب اسلام کو اسلام سے عاری شخص کے برابر نہیں کرے گا اور اسلام کے تین حصے ہیں: روزہ، نماز اور صدقہ۔ (۲) (یہ نہیں ہو سکتا کہ) اللہ کسی بندے سے ہم نوائی کرے اور پھر روز قیامت اسے کسی دوسرے کا ہم نوا بنا دے اور (۳) جو شخص جس کسی سے محبت کرے گا، وہ روز قیامت اسی کے ساتھ آئے گا اور اگر چوتھی چیز پر بھی میں قسم اٹھا لوں تو مجھے گنہگار ہونے کا خدشہ نہیں ہو گا۔ (وہ یہ ہے کہ) اگر اﷲ تعالیٰ نے دنیا میں اپنے بندے ( کے گناہوں) کی پردہ پوشی کی تو وہ آخرت میں بھی ( اس کی خطاؤں پر) پردہ ڈالے گا۔“
|