بَابُ مَا جَاءَ فِي تَوَاضُعِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی انکساری کا بیان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کمال تواضع اور انکساری کا ایک واقعہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک عورت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہنے لگی مجھے آپ سے کوئی کام ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مدینے کے جس راستے پر چاہو بیٹھ جاؤ، میں بھی تیرے پاس بیٹھ جاؤں گا۔“
تخریج الحدیث: «صحيح» :
«سنن ابي داود (4818) نحو المعنيٰ مطولا وسنده صحيح.» |