بَابُ مَا جَاءَ فِي تَوَاضُعِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی انکساری کا بیان سفر حج میں تواضع اور سادگی
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک پرانے کجاوہ پر حج کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسی چادر اوڑھ رکھی تھی جس کی قیمت چار درہم کے برابر بھی نہ تھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس موقع پر) یہ دعا فرمائی: ”اے اللہ! اس حج کو ایسا بنا دے جس میں نہ ریاء ہو اور نہ شہرت ہو۔“
تخریج الحدیث: «سنده ضعيف» :
«سنن ابن ماجه (2890)» اس روایت کی سند یزید بن ابان الرقاشی کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے اور صحیح ابن خزیمہ (2836) وغیرہ میں اس کے ضعیف شواہد بھی ہیں۔ دیکھئے [انوار الصحيفه ص 482] |