بَابُ مَا جَاءَ فِي عِبَادَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت کا بیان سنن رواتب کی تعداد
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (آپ کے گھر میں) ظہر سے قبل دو رکعت اور ظہر کے بعد بھی دو رکعت نماز ادا کی اور دو رکعت مغرب کے بعد اور دو رکعت عشاء کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں ادا کیں۔
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» :
«(سنن ترمذي: 425، وقال: حسن صحيح)، صحيح بخاري (433 من حديث ايوب السختياني)، مسند احمد (6/2 عن اسماعيل بن ابراهيم)، صحيح ابن خزيمه (1197، عن احمد بن منيع)، وللحديث طريق آخر عند مسلم فى صيحه (729)» |