بَابُ مَا جَاءَ فِي عِبَادَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت کا بیان نو رکعت قیام اللیل کی ایک روایت
ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو نو (9) رکعت نماز ادا فرمایا کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «صحيح» :
«(سنن ترمذي: 443، وقال: حسن غريب)، سنن ابن ماجه (1360)، سنن نسائي (263/3 ح1726)، صحيح ابن حبان (2606)» اس روایت کی سند میں سلیمان بن مہران الاعمش اور ابراہیم بن یزید النخعی کا عنعنہ ہے، لیکن صحیح مسلم (730) وغیرہ میں اس کے شواہد ہیں، جن کے ساتھ یہ روایت بھی صحیح ہے۔ |