بَابُ مَا جَاءَ فِي عِبَادَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت کا بیان رات کے طویل حصے میں نوافل کھڑے ہو کر پڑھنا
عبداللہ بن شقیق رحمہ اللہ فرماتے ہیں میں نے ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نفل نماز کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی رات کا طویل حصہ کھڑے ہو کر نماز پڑھتے اور کبھی رات کا طویل حصہ بیٹھ کر نماز پڑھتے تھے، جب آپ صل اللہ علیہ وسلم قرأت کھڑے ہو کر کرتے تو رکوع اور سجدہ بھی اسی حالت میں کرتے اور جب بیٹھ کر قرات کرتے تو رکوع اور سجدہ بھی بیٹھے ہوئے کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» :
«(سنن ترمذي: 375، وقال: حسن صحيح)، صحيح مسلم (730)» |