بَابُ مَا جَاءَ فِي قَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ الطَّعَامِ وَبَعْدَمَا يَفْرُغُ مِنْهُ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کھانا کھانے سے پہلے اور بعد کی دعائیں کھانا ملنے پر اللہ تعالیٰ کی تعریف کی جائے
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس آدمی سے راضی ہوتا ہے جو صرف ایک لقمہ کھائے یا ایک گھونٹ پانی پیئے تو اس پر اللہ تعالٰی جل شانہ کا شکر یہ ادا کرے۔“
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» :
«(سنن ترمذي: 1816، وقال: هذا حديث حسن)، (صحيح مسلم: 2734)» |