بَابُ مَا جَاءَ فِي قَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ الطَّعَامِ وَبَعْدَمَا يَفْرُغُ مِنْهُ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کھانا کھانے سے پہلے اور بعد کی دعائیں کھانا کھانے کے آداب بسم اللہ پڑھنا
سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، فرماتے ہیں کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھانا رکھا ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے میرے بچے! قریب آ جا، بسم اللہ پڑھ، اور اپنے دائیں ہاتھ سے اپنے سامنے سے کھاؤ۔“
تخریج الحدیث: «صحيح» :
«(سنن ترمذي: 1857)، (سنن ابن ماجه: 3265)، (صحيح بخاري: 5376)، (صحيح مسلم: 2022) من حديث عمر بن ابي سلمه رضى الله عنه به.» |