بَابُ مَا جَاءَ فِي قَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ الطَّعَامِ وَبَعْدَمَا يَفْرُغُ مِنْهُ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کھانا کھانے سے پہلے اور بعد کی دعائیں اللہ کے نام سے کھانا شروع کرنے کی برکت
ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے وہ فرماتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چھ اصحاب رضی اللہ عنہم اجمعین کے ساتھ کھانا تناول فرما رہے تھے تو ایک اعرابی (دیہاتی) آیا اور (جو کھانا موجود تھا اسے) دو لقموں میں کھا لیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر یہ اعرابی (شروع کرتے وقت) بسم اللہ پڑھ لیتا تو یہ کھانا تم سب کو کافی ہو جاتا۔“
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» :
«(سنن ترمذي: 1858 اب، وقال: حسن صحيح)، ديكهئے: حديث سابق:188» |