بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ خُبْزِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روٹی کا بیان حضور صلی اللہ علی وسلم کی مسلسل کئی راتیں خالی پیٹ گزریں
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خود اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل خانہ بھی مسلسل کئی کئی راتیں خالی پیٹ ہی گزار دیتے، ان کے پاس رات کا کھانا نہ ہوتا، اور اکثر ان لوگوں کی روٹی جو کی ہوتی تھی۔
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» :
«سنن ترمذي: 2360، وقال: حسن صحيح. سنن ابن ماجه: 3347» فائدہ: ہلال بن خباب کی عکرمہ سے روایت صحیح (یا حسن لذاتہ) ہوتی ہے. دیکھئے نيل المقصود (1772، 1443) اور سنن ترمذي (بتحقيقي:941) |