بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ خُبْزِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روٹی کا بیان حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے دسترخوان پر کچھ بھی نہ رہتا
سلیم بن عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں میں نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ فرماتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں کے ہاں کبھی جو کی ایک روٹی بھی نہیں بچتی تھی۔
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» :
«سنن ترمذي: 2359، وقال: حسن صحيح غريب. مسند احمد: 260/5» |