بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ أَكْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کھانا کھانے کا بیان کھانے کے بعد انگلیوں کو چاٹنا
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (کھانا تناول فرمانے کے بعد) اپنی انگلیوں کو تین مرتبہ چاٹ لیا کرتے تھے۔ امام ابوعیسٰی ترمذی رحمہ اللہ فرماتے ہیں محمد بن بشار کے علاوہ جس نے بھی یہ روایت بیان کی اس نے یوں کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی تینوں انگلیوں کو چاٹ لیا کرتے۔
تخریج الحدیث: «سنده ضعيف» :
اس روایت میں سفیان ثوری (ثقہ امام مدلس) کا عنعنعہ ہے اور بعض علماء نے یہ دعویٰ بھی کر دیا ہے کہ یہ روایت شاذ ہے۔ «وَاللهُ اَعْلَمُ» [ديكهئيے: الضعيفه للالباني:5407] اس باب میں صحیح مسلم والی روایت «يلعق اصابعه الثلاث من الطعام» کھانے کے بعد اپنی تینوں انگلیاں چاٹتے تھے۔ [ح 2032، ترقيم دارالسلام: 5296] صحیح اور محفوظ ہے۔ نیز دیکھئے آنے والی حدیث:140
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کھانا تناول فرما لیتے تو اپنی تینوں انگلیوں کو چاٹتے تھے۔
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» :
«سنن ترمذي: 1803، مطولا: حسن غريب صحيح. صحيح مسلم: 2034» |