بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ أَكْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کھانا کھانے کا بیان تین انگلیوں سے کھانا کھانا
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی تین انگلیوں سے کھانا تناول فرماتے اور (کھانے سے فارغ ہو کر) ان کو چاٹ لیا کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «صحيح» :
«صحيح مسلم: 2032» ، نیز دیکھئے حدیث سابق: (136) اس روایت میں ابن کعب بن مالک سے مراد عبدالرحمن یا عبداللہ ہیں اور دونوں ثقہ ہیں۔ |