بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ سَيْفِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار کا بیان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار کا دستہ چاندی کا تھا
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار کا دستہ چاندی کا تھا۔
تخریج الحدیث: «صحيح» :
«سنن ترمذي:1691، وقال: حسن غريب. سنن ابي داود، ح 2583. سنن نسائي، ح 5376» اس روایت کی سند قتادہ (مدلس) کے عن کی وجہ سے ضعیف ہے، لیکن سنن نسائی میں اس کا ایک صحیح شاہد ہے۔ [ج 8 ص 219 ح 5375 وسنده صحيح و صححه ابن الملقن فى تحفة المحتاج 147/1 ح 19]
سعید بن ابی الحسن بصری رحمہ اللہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار کا دستہ چاندی کا تھا۔
تخریج الحدیث: «صحیح» :
«سنن ابي داود، ح 2584» اس روایت کی سند دو وجہ سے ضعیف ہے: ➊ قتادہ مدلس کا عنعنہ ہے۔ ➋ تابعی کا ارسال ہے یعنی یہ روایت منقطع ہے۔ اس کا صحیح شاہد سابقہ حدیث (104) کے تحت گزر چکا ہے، جس کے ساتھ یہ بھی صحیح ہے۔ |